پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں فورسز کا اہم کردار

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج کے سربراہ  جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، آرمی چیف نےفرنٹیئرکورمیوزیم اور فورٹ گیلری کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کے پی بالخصوص فاٹا میں امن کے لیے فرنٹیئر کور کا کردار اہم ہے، وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سماجی و اقتصادی ترقی فورسز کی کوششوں سے ممکن ہوئی جب کہ ملک میں دیرپا امن و استحکام کے لیے اقداما ت جاری رکھیں گے۔

News Code 1895428

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 3 =