یورپی ملک سلواکیہ میں کتے بچاتے ہوئے تین خواتین ہلاک

یورپی ملک سلوواکیہ میں جانوروں کے تحفظ گھر میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا اور کتے سیلابی ریلے کے ساتھ بہنے لگے جس پر شیلٹر ہاؤس کی 3 خاتون اہلکاروں نے اپنی جان کی بازی ہار کر کتوں کو بچالیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی ملک سلوواکیہ میں جانوروں کے تحفظ گھر میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا اور کتے سیلابی ریلے کے ساتھ بہنے لگے جس پر شیلٹر ہاؤس کی 3 خاتون اہلکاروں نے اپنی جان کی بازی ہار کر کتوں کو بچالیا۔ اطلاعات کے مطابق یورپی ملک سلوواکیہ میں شدید بارشوں کے باعث پانی کی سطح بلند ہونے پر ڈیم ٹوٹ گیا اور پانی سیلابی ریلے کی صورت شہری علاقے میں داخل ہوگیا۔

دارالحکومت کے قریبی علاقے میں جانوروں کے شیلٹر ہاؤس میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا جس پر قریبی واقع ایک اور شیلٹر ہاؤس کی 3 خاتون اہلکاروں نے کتوں کو اپنی گاڑی میں رکھا اور سیلابی ریلے سے ہوتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

خواتین کتوں کو ریسکیو کرنے کے بعد سیلابی ریلے میں گھرے شیلٹر ہاؤس کے مزید جانوروں کو نکالنے کیلیے پلٹیں لیکن راستے میں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔ ایک خاتون کی لاش قریبی علاقے سے گاڑی میں مل گئی ہے بقیہ کی تلاش جاری ہے۔

News Code 1895424

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 8 =