مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر اعتراض عائد کرتے ہوئے اسے واپس کردیا ہے اور قاسم سوری کے خلاف اپوزیشن سے وضاحت بھی مانگ لی۔ ڈپٹی اسپیکر کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ایوان میں آنے سے پہلے ہی اس پر اعتراض عائد کردیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ نے تحریک عدم اعتماد واپس کرتے ہوئے اعتراض کیا کہ اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد میں کہا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرنے رولز کی خلاف ورزی کی، وضاحت کی جائے کہ ڈپٹی اسپیکرنے کون سے رولز کی خلاف ورزی کی ہے۔ ئین کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر آج ساتویں دن ووٹنگ ہونا تھی اور اپوزیشن اگر آج بھی وضاحت کے ساتھ تحریک جمع کرائے گی تو رائے شماری کے لیے دوبارہ 7 دن درکار ہونگے۔
پاکستان کی قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر اعتراض عائد کرتے ہوئے اسے واپس کردیا ہے اور قاسم سوری کے خلاف اپوزیشن سے وضاحت بھی مانگ لی۔
News ID 1895411
آپ کا تبصرہ