بھارت میں ہندوتوا کا نظریہ مسلمان اور دیگر اقلیتوں کے لیے خطرہ

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں آر ایس ایس کا ہندوتوا کا نظریہ مسلمان اور دیگر اقلیتوں کے لیے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں آر ایس ایس کا ہندوتوا کا نظریہ مسلمان اور دیگر اقلیتوں کے لیے بہت بڑا خطرہ بن گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نسل پرستانہ برتری کے خطرناک نظریہ پر عمل پیرا ہے اور وہاں جرمن نازی کی طرح ہندوتوا نظریہ جڑیں پکڑ رہا ہے اور  ہندو توا نظریہ مسلمان اور دیگر اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے، مقبوضہ کشمیر میں 100 روز سے کرفیو نافذ ہے لیکن مودی حکومت طاقت کے زور پر کشمیریوں کو نہیں دبا سکتی اور مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر جنوبی ایشیا میں پائیدار ترقی بھی ممکن نہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا  کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں اور اس جنگ میں صف اول کا کردار ادا کیا لیکن یہ جنگ پاکستان کے لیے تباہ کن ثابت ہوئی، ہم نے سیکھا پاکستان آئندہ کسی جنگ کا حصہ نہیں ہوگا اور اب کسی تنازع کا حصہ بننے کے بجائے مصالحانہ کردار ادا کرتا رہے گا۔

News Code 1895405

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 12 =