امریکہ میں برف باری اور برفیلی ہواؤں سے شدید سردی کا آغاز

امریکہ کے کئی شہروں میں قطب شمالی سے چلنے والی برفیلی ہواؤں سے درجہ حرارت انتہائی کم ہوکر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کے کئی شہروں میں قطب شمالی سے چلنے والی برفیلی ہواؤں سے درجہ حرارت انتہائی کم ہوکر ریکارڈ سطح پر پہنچ گیاہے۔ اطلاعات کے مطابق شدید سردی کا آغاز سائبیریا سے چلنے والی برفیلی ہواؤں سے ہوا جس سے امریکہ کے کئی شہروں میں شدید برف باری ہوئی جہاں کنساس اور الینوئے میں روزانہ ریکارڈ برف باری دیکھنے میں آرہی ہے۔ خراب موسم کے باعث اب تک 4 افراد ہلاک چکے ہیں اور ایک ہزار سے زائد پروازیں بھی منسوخ ہوچکی ہیں ۔

اطلاعات کے مطابق  امریکہ کے کئی شہروں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں انتہائی کم درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا جہاں ریاست کنساس کی گارڈن سٹی میں درجہ حرارت منفی 17 ڈگری تک گر گیا جبکہ شکاگو میں 1986 کے بعد درجہ حرارت منفی 13 سے بھی نیچے گر گیا اور شہر میں پیر کے روز ریکارڈ برفباری بھی ہوئی تھی۔

News Code 1895372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =