سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص کا میوزیکل کنسرٹ پر حملہ

سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب میں ایک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر فن کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں پر قاتلانہ حملہ کردیا جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ پارک میں میوزیکل کنسرٹ کے دوران فنکاروں کا ایک گروپ اپنے فن کا مظاہرہ کررہا تھا کہ اچانک چاقو بردار شخص نے اسٹیج پر چڑھ کر فنکاروں پر وار کردیئے جس کے نتیجے میں خاتون فنکارہ سمیت دو فنکار زخمی ہوگئے۔

حملہ آور شخص کو سکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے لیا ہے، حملہ آور 33 سالہ سعودی شخص تھا جس سے تفتیشی عمل جاری ہے۔ حملے کی وجہ کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے۔ حملے کا شکار ہونے والے تینوں فنکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 واضح رہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سعودی عرب سے اسلامی روایات کا خآتمہ کرکے ملک میں مغربی ثقافت کو فروغ دینا چاہیے اور اس سلسلے میں اس نے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں جن میں سنیما ہال اور مغربی میوزیکل کنسرٹ  کی سرگرمیاں شامل ہیں

News Code 1895352

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 10 =