3 نومبر، 2019، 8:02 PM

پاکستان نے بھارت کے سیاسی نقشے مسترد کردیئے

پاکستان نے بھارت کے سیاسی نقشے مسترد کردیئے

پاکستان نے بھارت کے جاری کردہ جموں و کشمیر خطے کے سیاسی نقشے کو مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے جاری کردہ جموں و کشمیر خطے کے سیاسی نقشے کو مسترد کردیا ہے۔ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بھارت کے سیاسی نقشے کو غلط، غیر قانونی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ترجمان کے مطابق بھارتی سیاسی نقشوں میں گلگت، بلتستان اور کشمیر کو اپنے علاقے ظاہر کرنا غیر قانونی اقدام ہے، جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کا کوئی بھی قدم مقبوضہ کشمیر کی اقوام متحدہ میں تسلیم شدہ متنازع حیثیت کو تبدیل نہیں کرسکتا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت کے ایسے اقدامات کشمیریوں سے ان کا حق خودارادیت چھین نہیں سکتے۔

News Code 1895103

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha