عمران خان کو مستعفی ہونے کے لئے 2 دن کی مہلت

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے اور اداروں کو حکومت کی پشت پناہی ختم کرنے کیلئے صرف 2 دن کی مہلت ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دھرنا دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو مستعفی ہونے اور اداروں کو حکومت کی پشت پناہی ختم کرنے کیلئے صرف 2 دن کی مہلت ہے۔ اسلام آباد کے سیکٹر ایچ 9 کے میٹرو گراؤنڈ میں مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں جے یو آئی کا آزادی مارچ اور احتجاجی جلسہ ہوا۔ مسلم لیگ (ن)  کے صدر شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اے این پی کے سربراہ اسفند یار ولی خان، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے جلسے میں شرکت کی۔ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اداروں سے تصادم نہیں بلکہ ان کا استحکام چاہتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ہم اداروں کو غیر جانبدار بھی دیکھنا چاہتے ہیں، اگر ہم محسوس کریں کہ ناجائز حکومت کی پشت پر ادارے ہیں اور اس کا تحفظ کررہے ہیں، تو پھر 2 دن کی مہلت ہے، پھر ہمیں نہ روکا جائے کہ اداروں کے بارے میں کیا رائے قائم کرتے ہیں، وزیراعظم عمران خان کے پاس مستعفی ہونے کےلیے 2 دن کی مہلت ہے، وگرنہ عوام کا سمندر طاقت رکھتا ہے جو وزیراعظم کے گھر جاکر انہیں گرفتار کرسکتا ہے۔

News Code 1895047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 7 =