مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں واضح الفاظ میں اعلان کرتا ہوں کہ اپوزیشن کے مطالبے پر میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سینئر اینکرز نے ملاقات کی، ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے مولانا فضل الرحمان کے پیچھے بیرونی قوتیں ہیں، ان کا چارٹر آف ڈیمانڈ واضح نہیں پھر بھی ہم آزادی مارچ کی اجازت دیں گے، لیکن میں واضح الفاظ میں کہتا ہوں کہ اپوزیشن کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دوں گا۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں واضح الفاظ میں اعلان کرتا ہوں کہ اپوزیشن کے مطالبے پر میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔
News Code 1894823
آپ کا تبصرہ