برطانوی پارلیمنٹ نے وقت سے پہلے عام انتخابات کا بل منظورکرلیا

یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے معاملے پر برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں وقت سے پہلے عام انتخابات کا بل منظورکرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدہ ہونے کے معاملے پرمہینوں سے جاری ڈیڈ لاک کے بعد برطانوی پارلیمنٹ نے ملک میں وقت سے پہلے عام انتخابات کا بل منظورکرلیا۔  یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی میں تین ماہ کی توسیع کے بعد برطانوی پارلیمنٹ میں کافی ہلچل مچی رہی۔ بالآخروزیراعظم بورس جانسن کی قبل ازوقت انتخابات کی خواہش پرارکان پارلیمنٹ کی اکثریت نے آمادگی کا اظہارکردیا ہے جس کے نتیجے میں ایک روز پہلے مسترد ہونے والا بل آخر کار منظورہوگیا۔ قبل ازوقت انتخابات کے بل کے حق میں 438 جبکہ مخالفت میں 20 ووٹ پڑے۔ اس بل کی منظوری کے بعد برطانیہ میں سنہ 1923 کے بعد پہلی مرتبہ 12 دسمبرمیں قبل از وقت انتخابات کرائے جائیں گے۔

 منظورشدہ بل ہاؤس آف لارڈز کو منظوری کے لیے بھیجا جائے گا اورامید ہے کہ اسی  ہفتے کے اختتام تک یہ بل دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد قانون بن جائے گا۔ ہاؤس آف لارڈزسے اس بل کے منظورہونے کا مطلب یہ ہو گا کہ سیاسی جماعتوں کو پولنگ کے دن سے پہلے الیکشن مہم چلانے کے لیے صرف پانچ ہفتے ملیں گے۔

News Code 1894983

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =