پیغمبر اسلام (ص) کی رحلت اور امام حسن (ع) کی شہادت کی مناسبت سے جلوس اور مجالس عزا کا اہتمام

اسلامی جمہوریہ ایران میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اورحضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے جلوس اور مجالس عزا کے پروگرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جارہے ہیں ۔

مہر خبررسان ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے اسلامی جمہوریہ ایران میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی رحلت اورحضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے جلوس اور مجالس عزا کے پروگرام مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائے جارہے ہیں ۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران ، قم، شیراز ، اصفہان اور مشہد سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں آج 28 صفر کو  رحمۃ للعالمین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانگدازرحلت اور ان کے سبط اکبرحضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا اور جلوس ہائے ماتمی مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ نکالے جارہے ہیں ۔  اس موقع پر عزاداروں کی سینہ زنی اور گریہ و ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔علماء اور ذاکرین نے پیغمبر اسلام کے اخلاق ، سیرت اور شان  و منزلت اور حضرت امام حسن علیہ السلام کی شہادت کے بارے میں تاریخی حقائق عوام کے سامنے پیش کئے ۔پیغمبر اسلام (ص)  کی رحلت اور امام حسن مجتبی علیہ اسلام کی شہادت کی مناسبت سے دیگر اسلامی ممالک میں بھی مجالس عزا اورماتمی جلوسوں کا اہتمام جاری ہے۔

News Code 1894903

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 9 =