شام کے بحران کا حل عسکری طریقہ سے ممکن نہیں

کویت کے وزير خارجہ نے کہا ہے کہ شام کے بحران کا حل عسکری طریقہ سے ممکن نہیں ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے اسپوٹنک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کویت کے وزير خارجہ صباح الخالد الصباح نے کہا ہے کہ شام کے بحران کا حل عسکری طریقہ سے ممکن نہیں ہے۔ اطلاعات کے مطابق کویت کے وزير خارجہ نے باکو میں ناوابستہ تحریک کے رکن ممالک کے اجلاس کے ضمن میں کہا کہ فوجی اور عسکری طیرقہ سے شام کے بحران کا حل ممکن نہیں ہے اور کویت شام کے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اقدامات کی حمایت کرتا ہے۔ کویتی وزیر خآرجہ نے کہا کہ ہم شام کےبنیادی آئین کی تدوین کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی تشکیل شدہ کمیٹی کی حمایت کرتے ہیں۔ اس کمیٹی میں شامی حکومت اور اوپزیشن پارٹی اور دیگر گروہوں کے 150 افراد شامل ہیں۔

News Code 1894899

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 8 =