مظفرگڑھ میں13 سالہ طالب علم کو آگ لگا دی گئی

پاکستان کے علاقہ مظفرگڑھ میں نامعلوم شخص نے مدرسے کے 13 سالہ طالب علم پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ طالبعلم کو نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے علاقہ مظفرگڑھ میں نامعلوم شخص نے مدرسے کے 13 سالہ طالب علم پر مبینہ طور پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی۔ طالبعلم کو نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں مدرسے کے 13 سالہ طالبعلم محمد یعقوب پر مبینہ طور پر پیڑول چھڑک کر آگ لگادی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق آگ لگنے سے یعقوب کے جسم کا تقریباً 30 فیصد حصہ جھلس گیا ہے۔

ورثاء کے پولیس کو دئیے گئے بیان کے مطابق طالبعلم یعقوب مدرسے سے دولت واہی میں اپنے گھر واپس جارہا تھاکہ راستے میں کھیت میں چھپےایک نامعلوم شخص نے اُس پر پٹرول چھڑکا اور اُسے آگ لگادی۔

پولیس کے مطابق طالبعلم کو نشتر اسپتال ملتان کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ تھانہ جتوئی میں درج کرلیاگیا ہے۔

News Code 1894882

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 10 =