صدر حسن روحانی تہران پہنچ گئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر باکو میں ناوابستہ تحرک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت اور خطاب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدرحسن روحانی آذربائیجان کے دارالحکومت  باکو میں ناوابستہ تحرک کے رکن ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت  اور خطاب کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ صدر حسن روحانی  نے آذربائیجان کے دو روزہ دورے کے دوران آذربائیجان کے صدر الہام علی اوف، ملائشیا کے وزیر اعظم، پاکستان کے صدر ۔ ونزوئلا کے صدر ، بنگلہ دیش کی وزير اعظم ، کیوبا کے صدر اور الجزائر کے عبوری صدر سے دوطرفہ تعلقات اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔

News Code 1894881

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 5 =