مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست اترپردیش کے علاقے گورکھ پور میں پولیس اہلکار نے تھانے میں موجود اپنے بیٹے کو تلخ کلامی کے بعد گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق گورکھ پور کے چاؤری چاؤرا پولیس اسٹیشن میں ہیڈ کانسٹیبل کی اپنے بیٹے سے تلخ کلامی ہوئی اور اسی دوران اس نے اپنی بندوق سے اسے گولی مار دی۔ ہیڈ کانسٹیبل کی شناخت اروند یادیو کے نام سے ہوئی اور پولیس نے اس کی لائسنس یافتہ بندوق بھی قبضے میں لے لی۔
پولیس کے سرکل افسر سمت شکلا کا کہنا تھا کہ اروند کا اپنے بیٹے سے جھگڑا ہوا تھا، اسی دوران اس نے فائرنگ کی جس سے اس کا بیٹا موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
آپ کا تبصرہ