پاکستانی وزارت خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرطلب

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر فائرنگ پر احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔  پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ترجمان محمد فیصل نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر گورو اہلووالیا کو دفتر خارجہ طلب کیا اور بھارت کی جانب سے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر شاہ کوٹ اور کھوئی رٹہ سیکٹرز میں فائرنگ کو سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی قراردیا اور اسکی شدید مذمت کی۔

ایل او سی پر گزشتہ روز بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ضلع نیلم کی تحصیل آٹھمقام میں واقع لالہ نامی گاؤں کے رہائشی علم دین، گل زرین اور سلطان جاں بحق ہوئے جبکہ ضلع کھوئی رٹہ کے گاؤں جگل پور کے رہائشی محمد آفتاب کی 4 سالہ بیٹی اقرا شدید زخمی ہوئی تھیں۔

News Code 1894864

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =