مہر خبررساں ایجنسی نے ڈیلی پاکستان کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو روایتی جنگ نہیں بلکہ ایٹمی جنگ ہوگی۔ شیخ رشید نے کہا کہ سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی وزیر اعظم مودی پاکستان کاپانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک خطر ناک صورتحال میں ہے اور یہ وقت فضل الرحمن کے دھرنے کا وقت نہیں ہے ، جو عقل کے اندھے یہ سمجھتے ہیں کہ روایتی جنگ ہوگی ،توپیں ، ٹینک اور طیارے استعمال کئے جائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا بلکہ یہ ایٹمی جنگ ہوگی ، بھارت جس قسم کا اسلحہ استعمال کرے گا ، اسی قسم کا ہم بھی کریں گے ۔
پاکستان کے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہوئی تو روایتی جنگ نہیں بلکہ ایٹمی جنگ ہوگی۔
News ID 1894765
آپ کا تبصرہ