15 اکتوبر، 2019، 5:03 PM

بھارتی فوج کے سربراہ کا اگلی جنگ مقامی ہتھیاروں سے جیتنے کا اعلان

بھارتی فوج کے سربراہ کا اگلی جنگ مقامی ہتھیاروں سے جیتنے کا اعلان

بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ دشمن کو شکست بھی دےگا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت اپنی اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ اس جنگ میں اپنے دشمنوں کو شکستِ فاش دے کر اپنی عسکری برتری ثابت بھی کردے گا۔ بھارتی فوج کے سربراہ اور قومی سکیورٹی کے مشیر اجیت دوول نے نئی دہلی میں " ’’ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ آرگنازئزیشن " کی 41 ویں ڈائریکٹرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ بھارت اگلی جنگ مقامی طور پر تیار کردہ ہتھیاروں سے نہ صرف لڑے گا بلکہ  دشمن کو شکست بھی دےگا ۔ بپن راوت کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج مستقبل کی جنگ میں استعمال ہونے والے نظاموں کا جائزہ لے رہی ہے جس کےلیے انہیں سائبر، خلائی، لیزر، الیکٹرونک اور روبوٹک ٹیکنالوجیز کے علاوہ مصنوعی ذہانت پر بھی کام شروع کرنا ہوگا۔ انڈین آرمی چیف نے بھارت کی فوجی ضروریات کو مقامی ذرائع سے پوری کرنے کے ضمن میں ڈی آر ڈی او کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کو مستقبل کی جنگ کےلیے ہتھیاروں پر کام کرنے کے علاوہ ایسی ممکنہ جنگوں کےلیے بھی تیاری کرنی چاہیے جن میں دشمن سے دوبدو جھڑپ نہ ہو۔اجیت دوول نے کسی بھی جنگ میں فتح کےلیے ٹیکنالوجی اور دولت کو اہم ترین عوامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جنگ میں دوسرے نمبر پر آنے والے کےلیے کوئی ٹرافی نہیں ہوتی۔

News Code 1894592

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha