پشاور میں افغان قونصل خانہ بند کر دیا گیا

افغان قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پشاور میں افغان قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان قونصل جنرل محمد ہاشم نیازی نے کہا ہے کہ پشاور میں افغان قونصل خانہ بند کر دیا گیا ہے۔  افغان قونصل جنرل کا کہنا ہےکہ افغان ملکیتی مارکیٹ سے جھنڈا اتارا گیا، دوکانداروں کو ماراگیا اس لیے ہم نے قونصل خانہ بند کردیا ہے، ہم نے پچھلی بار بھی جھنڈا اتارے جانے پر کہا تھا اگر یہ جھنڈا دوبارہ اتارا گیا تو قونصل خانہ بند کردیں گے۔ افغان قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ ہم اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہیں، حالات حساس ہیں، ایسے وقت میں ایسا نہیں کرنا چاہئے تھا، قبضہ مافیا کو روکا جائے، پاکستان کو فیصلہ واپس لینا چاہئے اور اس کا سفارتی سطح پر حل تلاش کرنا چاہیے۔

News Code 1894488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =