قیدی نواز شریف کو چوہدری شوگر ملز کیس میں بھی گرفتارکرلیا گیا

پاکستان قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو جیل سے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان قومی احتساب  بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور پاکستان کے سابق وزیر اعظم نوازشریف کو جیل سے چوہدری شوگر ملز کیس میں گرفتار کرلیا ہے۔ نیب نے سابق وزیراعظم نوازشریف کو چوہدری شوگر مل کیس میں کوٹ لکھپت جیل سے گرفتار کر کے احتساب عدالت میں پیش کیا۔ پراسکیوٹر نے نواز شریف کے 15 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ نیب پراسیکوٹر حافظ اسد اعوان نے موقف اختیار کیا کہ نواز شریف سے چودھری شوگر ملز کیس میں تفتیش کرنی ہے جس کے بغیر کیس آگے نہیں بڑھ سکتا۔احتساب عدالت نے نواز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرتے ہوئے 25 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

News Code 1894479

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =