لندن میں ایم کیو ایم کے بانی  الطاف حسین کی مشروط ضمانت منظور

لندن میں نفرت انگیز تقریر کے کیس میں بر طانوی عدالت نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کی مشروط ضمانت منظور کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لندن میں نفرت انگیز تقریر کے کیس میں بر طانوی عدالت نے ایم کیو ایم  کے بانی الطاف حسین کی مشروط ضمانت منظور کرلی ہے۔ برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کر تے ہوئے حکم دیا کہ  بانی ایم کیو ایم سوشل میڈیا کی تمام ویب سائٹس سمیت اخبارات ، ٹی وی چینلز سمیت میڈیا سے دور رہیں گے۔

بانی ایم کیو ایم برطانیہ اور پاکستان میں کسی عوامی اجتماع سے خطاب کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی صورت حال پر تبصرہ بھی نہیں کرسکیں گے۔ جبکہ عدالت نے مجسٹریٹ کورٹ ایکٹ کے تحت براہ راست رپورٹنگ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔ الطاف حسین کا پاسپورٹ عدالت کے حکم پر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا ہے۔بانی ایم کیو ایم نے  جج کو یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میں عدالت کی عائد کردہ شرائط سمجھ گیا ہوں۔سماعت کے دوران بانی ایم کیو ایم عدالت کی شرائط سن کر رو پڑے، الطاف حسین نے جج کے سامنے خود پر عائد الزامات کو قبول کرنے سے انکار کیا۔بانی متحدہ نے جج کے سامنے اپنے نام، تاریخ پیدائش اور ایڈریس کی تصدیق کردی ہے۔بانی ایم کیو ایم پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد کی گئی تھی۔واضح رہےکہ بانی ایم کیو ایم پر اگست 2016 ءمیں تقریر کے ذریعے لوگوں کو تشدد پر اکسانے کا الزام ہے۔

News Code 1894468

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 4 =