بھارت میں تربیتی طیارہ گر کر تباہ / 2 پائلٹس ہلاک

بھارت میں ایک تربیتی طیارہ دوران پرواز اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایک تربیتی طیارہ دوران پرواز اچانک ہچکولے کھاتے ہوئے گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دونوں پائلٹس ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت کے طیارہ اُڑانے کی تربیت دینے والے ادارے راجیو گاندھی ایوی ایشن اکیڈمی کے دو طالب علموں نے تربیتی پرواز کے سلسلے میں بیگم پیٹ ایئرپورٹ سے پرواز بھری تھی تاہم ایک گھنٹے بعد ہی طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

طیارے کی گمشدگی پر سرچ آپریشن کے لیے تیاریاں جاری تھیں کہ تلنگانہ پولیس نے ایک طیارے کے روئی کے کھیت میں گرنے کی اطلاع دی۔ تباہ ہونے والا طیارہ راجیو گاندھی ایوی ایشن کا ہی تھا۔ طیارے کے ملبے سے تربیتی پائلٹس پرکاش وشال اور امن پریت کور کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ حادثے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا ہے۔

News Code 1894353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 5 =