3 اکتوبر، 2019، 1:45 PM

شمالی کوریا کا نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا کا نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ

شمالی کوریا نے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کر دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے نئے بیلسٹک میزائل تجربے کی تصدیق کر دی ہے۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبر ایجنسی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آبدوز سے فائرکیے جانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کامیاب رہا، نیا بلیسٹک میزائل آبدوز کے ذریعے وونسان کے ساحل کے قریب سے فائر کیا گیا تھا۔

شمالی کوریا کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کئے گئے تجربے سے پڑوسی ممالک کی سلامتی پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ۔جنوبی کوریا اور جاپان نے میزائل تجربے پر خدشات کااظہار کیا تھا۔

News Code 1894262

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha