30 ستمبر، 2019، 11:56 AM

بھارت میں شديد بارشوں کے باعث127افراد ہلاک

بھارت میں شديد بارشوں کے باعث127افراد ہلاک

بھارت میں ہونے والی شديد بارشوں کے باعث127افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

مہر خبررسان ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ہونے والی شديد بارشوں کے باعث127افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق شمالی بھارت کے علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث دو ڈیم ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقے میں داخل ہوگیا اور بڑے پیمانے پر تباہی مچائی، ہزاروں لوگ بے گھر اور 127افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں بارشوں سے سب سے زیادہ شہر پٹنہ متاثر ہوا،جہاں متعدد علاقوں میں کئی فٹ پانی جمع ہے جبکہ اسکول کل تک کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔

News Code 1894183

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha