مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے عمرقید کی مدت کے تعین کیلیے سپریم کورٹ کا 7رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا ہے۔ پاکستان کے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس منظوراحمد ملک، جسٹس طارق مسعود، جسٹس فیصل عرب، جسٹس مظہرعالم میاں خیل، جسٹس سجاد علی شاہ اورجسٹس قاضی امین احمد پر مشتمل لارجر بینچ 2 اکتوبر کو معاملے کی سماعت کرے گا، اٹارنی جنرل، صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز اورپراسیکیوٹرجنرل کو نوٹسزجاری کر دیے گئے ہیں۔لارجر بینچ فیصلہ کرے گا کہ عمر قید کی مدت 25 سال ہو گی یا تا حیات۔ چیف جسٹس نے عمر قید کے تعین کے متعلق ازخود نوٹس ایک کیس کی سماعت کے دوران لیا تھا۔

پاکستانی سپریم کورٹ نے عمرقید کی مدت کے تعین کیلیے سپریم کورٹ کا 7رکنی لارجربینچ تشکیل دے دیا ہے۔
News Code 1894153
آپ کا تبصرہ