مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میکسیکیو کی ریاست جیلسکو میں کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ جیلسکو کے شہر گواڈلاگرا سے ملنے والے انسانی اعضاء کو 119 بیگز میں پیک کر کے رکھا گیا تھا اور مقامی افراد کی جانب سے بدبو کی شکایت پر فارنزک ماہرین نے ایک کنویں سے ان بیگز کو نکالا۔فارنزک ماہرین نے لاشوں کے ٹکڑے اکٹھے کر کے 44 افراد کی لاشوں کی تصدیق کی جب کہ کئی اعضاء ایسے ہیں جن کی نشاندہی نہیں ہو سکی ہے۔میکسیکو میں لاپتہ ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی اعضا کی شناخت کے لیے پروفیشنل ماہرین کی ٹیم بھیجی جائے کیونکہ مقامی فارنزک ٹیم کے پاس متعلقہ مہارت نہیں ہے۔خیال رہے کہ جیلسکو کو میکسیکو کے خطرناک ترین ڈرک گینگ کا شہر قرار دیا جاتا ہے۔

میکسیکیو کی ریاست جیلسکو میں کنویں سے 44 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
News Code 1893780
آپ کا تبصرہ