پاکستان کی بھارت کو سبق سکھانے کی دھمکی

پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیاہے اور مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملےگا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کےوزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیاہے اور مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے ملےگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج سارا پاکستان کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے، کشمیر کے آزاد ہونے تک ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑوں گا، جس طرح نازی پارٹی نے جرمنی پر قبضہ کیا اس طرح آر ایس ایس نے بھارت پر قبضہ کیا ہوا ہے، بی جے پی اور آرایس ایس ہندوستان کے قوانین کو نہیں مانتے تاہم بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آگیاہے۔

عمران خان نے کہا کہ مسلمانوں پر ظلم ہونے پر بین الاقوامی انصاف دینے والے ادارے خاموش رہتے ہیں، کشمیری مسلمان نہ ہوتے تو آج ساری دنیا نے کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہوجانا تھا، دنیا اگر مودی کی حکومت کے سامنے کھڑی نہیں ہوگی تو اس کا اثر پوری سب پر ہوگا، اگر اب تمام ممالک کے سربراہان خاموش رہیں گے تو اس کا اثر دنیا بھر پر آئے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دنیا کو بتارہے ہیں کہ یہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کے لیے آزاد کشمیر میں کچھ نہ کچھ کریں گے، مودی کو بتا رہا ہوں ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، مودی اپنے تکبر میں اپنا آخری پتہ کھیل چکا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آخری دم تک ہم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے، دنیا میں کشمیر سے کرفیو ہٹاؤ مہم شروع کرنے جا رہے ہیں، میرا وعدہ ہے جب تک کشمیر آزاد نہیں ہوجاتا ہم ہر فورم پر کشمیر کی جنگ لڑیں گے۔

News Code 1893353

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =