عمران خان کا مودی پر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کو پامال کرنے کا الزام

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی وزیر اعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط پامال اور کشمیریوں کوظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے ہندوستانی وزیر اعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ  مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط  پامال اور کشمیریوں کوظلم و ستم کا نشانہ بنا رہی ہے۔ 

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے کشمیر پر بھارتی قبضے اور اہل کشمیر پر ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو عالمی سطح پر ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تحریک انصاف کے سیکرٹری او آئی سی ڈاکٹر عبداللہ ریاڑ نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی، ملاقات میں کشمیر کی صورتحال پر بیرون ملک پاکستانیوں کے تاثرات اور حکومتی اقدامات پر بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ نریندرا مودی کی امریکہ آمد کے موقع پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مودی سرکار تمام انسانی و بین الاقوامی قوانین و ضوابط روند رہی ہے اور کشمیریوں کو نشانہ ستم بنانے کی تیاریوں میں ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں اور دو طرفہ معاہدوں کی موجودگی میں بھارت سرکار کے پاس کشمیر پر قبضے کا کوئی جواز موجود نہیں، عمران خان نے خود کو کشمیریوں کا سفیر قراردیتے ہوئے کہا کہ میں بطور سفیر، کشمیر کے عوام کی آواز دنیا کے ہر فورم پر اٹھاؤں گا۔

News Code 1893135

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =