بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائےگا/جنگ کی ذمہ دار دنیا ہوگی

پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے جشن آزادی کے موقع پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائےگا اور جنگ کی ذمہ دار بھی عالمی برادری ہوگی جس نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے سلسلے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزير اعظم عمران خان نے جشن آزادی کے موقع پر کشمیری مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کی صورت میں بھارت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائےگا اور جنگ کی ذمہ دار بھی عالمی برادری ہوگی جس نے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کے سلسلے میں کوئی کردار ادا نہیں کیا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ میں کشمیر کا سفیر بن کر اس مسئلہ کو دنیا میں مزید اجاگر کروں گا۔  کشمیر قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب میں پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی آزادی کے دن میں اور مشکل ترین وقت میں کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں، ہماری ہندوستان کے ساتھ مفادات کی کشمکش نہیں، ہندوستان کے خلاف ہم ایک نظریے کے ساتھ کھڑے ہیں۔عمران خآن نے کہا کہ ہمارے سامنے آر ایس ایس کے بڑی خوفناک آئیڈیالوجی ہے، آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی ہٹلر کی پالیسی سے متاثر ہیں اور اسی آئیڈیالوجی نے مہاتما گاندھی کو قتل کیاجب کہ اس سوچ کے پیچھے مسلمانوں کے خلاف نفرت ہے، آر ایس ایس والے سمجھتے ہیں مسلمان 6 سو سال  حکومت نہ کرتے تو یہ عظیم قوم ہوتے اور یہ سمجھتے ہیں مسلمانوں نے ان پر حکومت کی اب بدلہ لینا ہے تاہم میں نے نریندر مودی کی اصل شکل کو دنیا کے سامنے رکھا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک کا نظریہ ختم ہونے سے ملک بنانا ری پبلک بن جاتا ہے، مودی نے اپنا آخری کارڈ کھیل دیا یہ کارڈ مودی کو بہت بھاری پڑے گا اور جب  وادی سے کرفیو اٹھے گا تو پھر ہمیں جو پتہ چلے گا، اس کا بڑا خوف ہے۔ جب کہ جولوگ دو قومی نظریہ کے خلاف تھے، آج کہتے ہیں قائداعظم ٹھیک کہتے تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بھارت نے اپنے اقدام سے نظر ہٹانے کیلیے آزادکشمیر میں ایکشن کا پروگرام بنا رکھا ہے لیکن پاکستانی فوج کو پتا ہے کہ بھارت نے آزاد کشمیر میں ایکشن لینے کا پروگرام بنایا ہوا ہے، نریندر مودی ہم تیار ہیں، جو آپ کریں گے ہم آخر تک جائیں گے،  پاکستانی فوج تیار ہے، قوم تیار ہے، قوم فوج کے شانہ بشانہ لڑے گی، آزادی کے لیے جنگ میں شہداء کا مرتبہ پیغمبروں کے بعد ہوتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نہرو کے کشمیریوں سے کیےگئے وعدے نظر انداز کردیے گئے، مودی نے اقوام متحدہ کی قرار دادیں ایک طرف پھینک دی ہیں، یہ لوگ سپریم کورٹ اور کشمیر کے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف گئے تاہم مودی کے آخری کارڈ کے بعد کشمیراب آذادی کی طرف جائے گا جب کہ ہم دنیا کو بار بار پیغام دے رہے ہیں اگر جنگ ہوئی تو دنیا ذمہ دار ہوگی۔

News Code 1892937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 6 =