کراچی میں 3 محنت کشوں کی تشدد شدہ لاشیں برآمد

کراچی کے پوش علاقے کلفٹن سے 3 محنت کشوں کی تشدد شدہ لاشیں ملی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کا ہے کہ کراچی کے پوش علاقے کلفٹن سے 3 محنت کشوں کی تشدد شدہ لاشیں ملی ہیں۔  پولیس کے مطابق بیچ ویو پارک کے نزدیک ملنے والی تینوں لاشوں کے جسم پر گہرے زخموں کے نشان تھے۔  پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے مقتولین کی لاشوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کردیا۔  ہسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ مقتولین کے سر پر ’سخت اور تیز دھار والے آلے‘ سے حملہ کیا گیا اور ان کے سر پر گہرے زخم ہیں۔  کلفٹن تھانے کے ایس ایچ او پیر شبیر حیدر نے بتایا کہ مقتولین میں سے 2 کی شناخت 50 سالہ مشیر افضل اور 30 سالہ علی حسن کے نام سے ہوئی۔  انہوں نے بتایا کہ تیسرے مقتول کی عمر 40 برس تھی تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔

News Code 1893327

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =