23 اگست، 2019، 12:40 PM

کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے

کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے

پاکستان میں چین کے سفیر یو جینگ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں چین کے سفیر یو جینگ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے پاکستان میں چین کے سفیر یو جینگ نے ملاقات کی جس میں کشمیر سمیت خطے کی موجودہ صورتحال اور دو طرفہ امور پر گفتگو کی گئی۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ کشمیر پر پاکستان اور چین کا موقف یکساں ہے، بھارت کو کسی طور پر خطے کا تھانیدار نہیں بننے دیں گے۔ چین کے سفیر یو جینگ نے کہا کہ پاکستان دیرینہ اور بے مثل دوست ہے، پاکستان اور چین کشمیر کے حوالے سے اپنے اصولی موقف پر قائم ہیں، کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

News Code 1893158

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha