پاکستانی فوج کا 6 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی

کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر میں پاکستانی فوج نے 6 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر میں پاکستانی فوج نے 6 بھارتی فوجیوں کو ہلاک کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے اس علاقہ میں ایک 7 سالہ بچہ سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرو ل کے تتہ پانی سیکٹر کی شہری آبادی پر  فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں 7 سالہ بچے سمیت 3 افراد شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا اور جوابی فائرنگ میں  بھارتی فوجی افسرسمیت 6 بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ 2 بنکرز بھی تباہ ہوئے۔

News Code 1893102

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 2 =