پاکستان میں جائیداد کے تنازع پر 3 افراد ہلاک

پاکستان میں بنوں کے علاقہ منڈان میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں بنوں کے علاقہ منڈان میں جائیداد کے تنازع پر 2 بھائیوں میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق بنوں میں دو بھائیوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد ہلاک  اور 2 زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہناہے کہ واقعہ بنوں کے علاقے منڈان میں پیش آیا جہاں دو بھائیوں میں جائیداد کا تنازع تھا، دونوں بھائیوں کی تلخ کلامی ہاتھا پائی سے فائرنگ کے تبادلے تک جاپہنچی۔

پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک ہی گھر کے 3 افراد جن میں باپ بیٹا اور بیٹی شامل ہیں ہلاک ہوگئے جب کہ بہو اور بیٹا زخمی ہیں، ہلاک افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ فائرنگ کرنے والے شخص کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

News Code 1893097

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 6 =