18 اگست، 2019، 10:26 PM

بھارت کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر مذاکرات کے لئۓ آمادگی کا اظہار

بھارت کا پاکستان کے زیر انتظام کشمیر پر مذاکرات کے لئۓ آمادگی کا اظہار

بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے بارے میں بھارتی دعوے کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے زیر انتظام کشمیر پر نہیں بلکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے بارے میںم ذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نےبھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے بارے میں بھارتی دعوے کی طرف اشارہ رکتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنے زیر انتظام کشمیر پر نہیں بلکہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے بارے میں مذاکرات کے لئے آمادہ ہے۔ اطلاعات کےمطابق بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت آزاد کشمیر کے بارے میں مذاکرات کے لئے آمادہ ہے ۔ راج ناتھ سنگ نے کہا کہ ہم خود کشمیر کا مسئلہ حل کرسکتے ہیں اس میں عالمی قوتوں کو الجھانا نہیں چاہتے ۔ کشمیر کا کچھ مسئلہ ہم نے حل کردیا ہے اور باقی ماندہ مسئلہ بھی ہم خود ہی حل کرسکتے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے ہریانہ میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آرٹیکل 370 کا خاتمہ کشمیر کی تعمیر اور ترقی کے لیے کیا گیا ہے جس سے وہاں کے شہریوں کے معیار زندگی میں مزید بہتری آئے گی۔

واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست کو  اپنے زیر انتظام کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے اسے دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا جس پر پاکستان نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانےکا مطالبہ کیا تھا ۔

News Code 1893041

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha