مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ میں بھارتی فوج میں موجود تمام پنجابی فوجیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیر میں ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں اور کشمیر میں ڈیوٹی دینے سے انکار کردیں۔ فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ظلم سے انکار کرنے کا مطالبہ کرنا مداخلت نہیں، میں بھارتی فوج میں موجود تمام پنجابیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیر میں ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں اور کشمیرمیں ڈیوٹی کرنے سے انکار کر دیں۔فواد چوہدری نےکہا کہ میں تمام انصاف پسند بھارتیوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ نریندر مودی کی فسطائیت کے ساتھ ساتھ حکومت کے اصولوں کو ماننے سے انکار کریں، کیوں کہ مزاحمت کے بغیر امن ممکن نہیں ہے۔
پاکستان کے وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں بھارتی فوج میں موجود تمام پنجابی فوجیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کشمیر میں ناانصافی اور ظلم کا حصہ نہ بنیں اور کشمیر میں ڈیوٹی دینے سے انکار کردیں۔
News ID 1892913
آپ کا تبصرہ