چین کا بھارت کو انتباہ/ بھارت ہواوے کے کام میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے

چین نے بھارت کو سخت الفاظ میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی موبائل کمپنی ہواوے کے کام میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے ورنہ چین میں بھارتی کمپنیوں کو کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بھارت کو سخت الفاظ میں متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی موبائل کمپنی ہواوے کے کام میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رہے ورنہ چین میں بھارتی کمپنیوں کو کام کرنے نہیں دیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق چین نے بھارت کو موبائل کمپنی ہواوے کو کام کرنے سے روکنے پر متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہواوے کو بھارت میں کاروبار کرنے سے روکا گیا تو چین میں بھارتی کمپنیوں کو بند کردیا جائے گا اور اس کے اثرات دونوں ممالک کے درمیان معاشی معاہدوں پر بھی پڑیں گے۔

 ذرائع کے مطابق بھارت میں فائیو جی سیلولر نیٹ ورک شروع ہونے والی ہے جس کے لیے بھارت نے کئی مقامی و غیر مقامی کمپنیوں کو پلیٹ فارم مہیا کیا ہے تاہم ابھی تک بھارت نے چینی ٹیلی کام کمپنی ہواوے کو نہ صرف مدعو نہیں کیا بلکہ ہواوے کی پیشکش کا جواب بھی نہیں دیا ہے۔

News Code 1892789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 14 =