مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووَل کا دورہ کشمیر ناکام ہوگیا بھارتی قومی سلامتی کے مشیر سے کسی بھی کشمیری رہنما نے ملاقات نہیں کی۔ اجیت دووَل کو کشمیر کی سڑکوں پر بات کرنے کے لیے بھی لوگ نہ ملے۔ سکیورٹی اہلکاروں میں گھرے دووَل نے چند افراد سے بات کی تو پیچھے دکانیں بند اور علاقے میں سناٹا چھایا ہواتھا۔کشمیر کے باسیوں نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر کا دورہ ناکام بنادیا۔ادھر کشمیر میں مسلح اہلکاروں کی بغاوت کے امکانات بڑھ گئے، وزیر داخلہ امیت شا کو اہلکاروں کی پرتشدد نافرمانی کے امکانات کے عنوان سے فائل بھیج دی گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت نے پرامن اور بھارت کے حامی کشمیریوں کے خلاف جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووَل کا دورہ کشمیر ناکام ہوگیا بھارتی قومی سلامتی کے مشیر سے کسی بھی کشمیری رہنما نے ملاقات نہیں کی۔
News Code 1892784
آپ کا تبصرہ