مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی سفیر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے اپنے نئے سفیر کو نئی دہلی نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان کے نئے ہائی کمشنر امین الحق کو 16 اگست کو بھارت جانا تھا۔ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت کے ساتھ سفارتی سطح کو کم کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کے ساتھ تمام جاری منصوبوں اور معاہدوں کو معطل کردیا ہے جس کے بعد کرتارپورراہداری منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے، کرتاپور راہداری منصوبہ کارواں سال اکتوبر میں سنگ بنیادرکھاجاناتھا۔ واضح رہے کہ بھارت کے متنازع اقدام پر پاکستان نے بھارت سے دو طرفہ تجارت معطل اور سفارتی تعلقات محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ہمارے سفیر اب نئی دہلی میں نہیں ہوں گے اور بھارت کے سفیر کو ملک واپس جانا ہوگا۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیر کی آئینی حیثیت تبدیل کرنے کے اقدام پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی سفیر اجے بساریہ کو پاکستان چھوڑنے کا حکم دے دیا ہے۔
News ID 1892776
آپ کا تبصرہ