نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی گرفتار

اسلام آباد پولیس نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کو حراست میں لے لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے سابق مشیر عرفان صدیقی کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کوکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی نے بغیر اطلاع کے مکان کرائے پر دیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی کے ساتھ اقبال نامی شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔ عرفان صدیقی کے خلاف تھانا رمنا میں دفعہ 188 کے تحت مقدمہ درج ہے۔

News Code 1892472

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 11 =