ایرانی صدر روحانی کا تیونس کے صدر کے انتقال پر تعزیتی پیغام

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تیونس کے صدر باجی قائد السبسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے تیونس کے صدر باجی قائد السبسی کے انتقال پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ایرانی صدر نے تیونس کے عبوری صدر محمد الناصر کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں تیونس کے مرحوم صدر باجی قائد السبسی کے انتقال پر گہرے دکھ  اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے  تیونس کی حکومت اور عوام کو تعزیت اور تسلیت پیش کی ہے۔

News Code 1892451

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =