دنیا کو ایرانی سپاہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے/ ایرانی سپاہ کا برطانیہ کو تاریخی درس

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق اور شام میں دہشت گردی کے خلاف ایرانی سپاہ کے مؤثر اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو ایرانی سپاہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عراق اور شام میں دہشت گردی کے خلاف ایرانی سپاہ کے مؤثر اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو ایرانی سپاہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔ایرانی سپاہ نے عراق اور شام کی حکومتوں کی درخواست پر وہاں کے عوام کو خونخوار دہشت گردوں کے پنجے سے نجات دلانے اورخطے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم کردار ادا کیا۔ صدر حسن روحانی نے کابینہ کے اجلاس میں ایران کے خلاف غاصب صہیونی حکومت اور سعودی عرب کی مشترکہ سازشوں ،اقدامات اور ان کے باہمی اتحاد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور اسرائیل نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کو ناکام بنانے کے سلسلے میں بہت جد و جہد اور تلاش و کوشش کی اور وہ کئی بار اس معاہدے کو مؤخر کرانے میں کامیاب بھی ہوئے ۔ لیکن معاہدہ ان کی تمام سازشوں کے باوجود منعقد ہوگیا اور امریکہ نے بھی اس پر دستخط کردیئے۔ اور امریکہ کے موجودہ صدرٹرمپ نے بھی سعودی عرب اور اسرائیل کے دباؤ میں معاہدہ توڑا ، صدر روحانی نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے کے ذریعہ ایران نے ثابت کردیا کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پر امن مقاصد کے لئے ہے اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے بارے میں امریکی اور اسرائیلی پروپیگنڈہ بیہودہ اور جھوٹ پر مبنی ہے۔

صدر روحانی نے کہا کہ ہم اپنے مقصد میں کامیاب ہوگئے اور وہ مقصد یہ تھا کہ ہم دنیا پر ثابت کرنا چاہتے تھے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لئے ہے اور بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی نے اپنی دس سے زائد رپورٹوں میں اس کی تائید اور تصدیق کی ہے۔ اگر یورپی ممالک نے مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کئے گئے اپنے وعدوں پر عمل نہ کیا تو ایران بھی معاہدے سے بتدریج خارج ہوجائےگا۔  صدر حسن روحانی نے مہنگائی پر قابو پانے کے سلسلے میں بھی حکومتی اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوامی مشکلات کو دور کرنے کے لئے تلاش و کوشش کررہی ہے۔

صدر روحانی نے برطانوی کشتی کو ضبط کرنے کے سلسلے میں ایرانی سپاہ کے اقدام کو شجاعانہ ، منطقی اور قانون پر مبنی قراردیتے ہوئے کہا کہ ایرانی سپاہ نے برطانیہ کو تاریخي سبق سکھتے ہوئے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ ایران برطانیہ کی طرف سے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرےگا۔ صدر روحانی نے کہا ایرانی سپاہ نے خطے سے دہشت گردی کے خاتمہ کے سلسلے میں اہم اور مؤثر کردار ادا کیا ہے جس پر دنیا کو ایرانی سپاہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے۔

News Code 1892400

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 3 =