امریکہ میں گرمی کی شدید لہر سے 6 افراد ہلاک

امریکہ میں ریکارڈ توڑ گرمی کی شدید لہر سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد نیویارک میں ہیٹ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں ریکارڈ توڑ گرمی کی شدید لہر سے 6 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد نیویارک میں ہیٹ ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ اطلاعات کے مطابق امریکہ کے مشرقی اور وسطی علاقوں میں گرمی کی شدید لہر نے لوگوں کو بے حال کر دیا، ساحل سمندر اور سوئمنگ پول پر لوگوں کا جمع غفیر جمع ہوگیا۔ نیو یارک، فلاڈیلفیا اور واشنگٹن میں بھی درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، نیویارک میں 2 درجن سے زائد افراد کو اسپتال لایا گیا ہے، ہیٹ ویو کا شکار ہو کر مجموعی طور پر 6 افراد ہلاک ہو گئے جس پر نیویارک کے میئر نے ہیٹ ایمرجنسی نافذ کردی امریکی محکمہ موسمیات نے گرمی کی اس لہر کو خطرناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور لوگوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نکلنے سے منع کیا ہے۔ شاہراہوں اور پارکوں میں پائپ کے ذریعے شہریوں پر پانی برسایا جا رہا ہے جب کہ ٹریفک پولیس نے سر ڈھانپے بغیر سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ساتھ ہی ہیٹ ویو سے آگاہی کے لیے پمفلٹ بھی تقسیم کیےگئے ہیں۔

News Code 1892335

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 13 =