مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دہلی کی سابق وزیراعلی شیلا ڈکشٹ کا دہلی میں 81 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا وہ تین مرتبہ دہلی کی وزیراعلیٰ رہ چکی تھیں۔ اطلاعات کے مطابق شیلا ڈکشٹ کو ہفتے کی صبح دل میں تکلیف کی شکایت پر نئی دہلی کے نجی اسپتال لے جایا گیا، جہاں وہ کوما میں جانے کے بعد چل بسیں۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، کانگریس کے صدر راہول گاندھی اور دیگر سیاسی رہنمائوں نے شیلا ڈکشٹ کی موت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ نریندر مودی کا ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ دہلی کی ترقی میں شیلا ڈکشٹ کا کردار قابل تعریف ہے۔ کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے شیلا ڈکشٹ کی موت کو بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہرکے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔شیلا ڈکشٹ بھارتی ریاست کیرالہ کی گورنر اور دہلی کانگریس کی صدر بھی رہیں، حالیہ انتخابات میں انہوں نے شمالی مشرقی دہلی سے الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہیں ہوسکی تھیں۔
دہلی کی سابق وزیراعلی شیلا ڈکشٹ کا دہلی میں 81 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا وہ تین مرتبہ دہلی کی وزیراعلیٰ رہ چکی تھیں۔
News ID 1892298
آپ کا تبصرہ