وہابی دہشت گرد تنظیم داعش اور آر ایس ایس کے درمیان گہرے تعلقات

پاکستان کے سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اور وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے آپس میں گہرے روابط اور تعلقات ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے سابق وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس اور وہابی دہشت گرد تنظیم داعش کے آپس میں گہرے روابط اور تعلقات ہیں۔

پاکستان کے سابق وزير داخلہ سینیٹر رحمٰن ملک نے یہ انکشاف اپنی نئی کتاب " داعش "  کی تقریب رونمائی سے خطاب میں کیا۔کتاب " داعش " کی رونمائی کی  تقریب میں آزاد کشمیرکے صدر سردار مسعود خان، غیر ملکی سفارت کاروں، بیورو کریٹس اور پارلیمنٹرینز نے شرکت کی۔سابق وزیر داخلہ نے انکشاف کیا کہ داعش جنوبی ایشیا کے لئے سب سے بڑا خطرہ بنتی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے زیادہ تر ارکان اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں، دہشت گرد تنظیم کا ہیڈ کوارٹر افغانستان میں ہے۔رحمٰن ملک نے یہ بھی کہا کہ داعش افغانستان سے پاکستان پر حملے کر رہی ہے، اس کے بھارتی انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے ساتھ  گہرے روابط ہیں۔

News Code 1892232

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 6 =