مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں باٹا پور کے علاقے میں سفاک ملزمان نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق لاہور کے علاقے باٹا پور میں دس سالہ بچے کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کا نشانہ بنانے اور مبینہ زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کر دیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پولیس اور فرانزک اہلکاروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کرلیے۔ سبحان احمد گھر سے کھیتوں میں بکریاں لینے گیا تھا کہ اس دوران اسے اغوا کرکے قتل کیا گیا۔ اس کے سر اور جسم کے دیگر حصوں پر تشدد کے نشانات ہیں ۔ وہ تیسری جماعت کا طالب علم اور والدین کا اکلوتا بیٹا تھا جبکہ اس سے چھوٹی ایک بہن ہے۔ ہلاکت کی خبرملتے ہی بچے کی ماں صدمے سے بے ہوش ہو گئی۔
پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر لاہور میں باٹا پور کے علاقے میں سفاک ملزمان نے 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کردیا۔
News ID 1892161
آپ کا تبصرہ