عمران خان 21 سے 23 جولائی تک امریکہ کا دورہ کریں گے

پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خآن 21 سے 23 جولائی تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستنی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر 21 سے 23 جولائی تک امریکہ کا دورہ کریں گے۔ وہ اس سفر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور گفتگو کریں گے اس سے قبل امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا تھا کہ امریکی وزارت خآرجہ کو پاکستانی وزیر اعظم کے دورہ امریکہ کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے اور نہ ہی وہ اس کی تائيد کرسکتی ہیں۔ پاکستانی ذرائع نے اب کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے عمران خآن کے دورہ امریکہ کی تصدیق کردی ہے۔

News Code 1892053

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =