6 جولائی، 2019، 1:37 PM

برطانیہ نے ایرانی تیل بردار کشتی کو پکڑ کر مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی طور پر نقض کردیا

برطانیہ نے ایرانی تیل بردار کشتی کو پکڑ کر مشترکہ ایٹمی معاہدے کو عملی طور پر نقض کردیا

اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے ترجمان کد خدائی نے کہا ہے کہ برطانیہ نے ایرانی تیل بردار کشتی کو پکڑ کر ثابت کردیا ہے کہ وہ عملی طور پر مشترکہ ایٹمی معاہدے کا پابند نہیں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے ترجمان کد خدائی نے برطانیہ کی طرف سے ایرانی تیل بردار کشتی کو متوقف کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ نے ایران تیل بردار جہاز کو پکڑ کر ثابت کردیا ہے کہ وہ عملی طور پر مشترکہ ایٹمی معاہدے کا پابند نہیں ہے۔ کد خدائی نے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغم میں کہا ہے کہ دوسروں کے اموال کو غصب کرنا برطانیہ کی بری خصلتوں میں شامل ہے۔ کد خدائی نے ایرانی قوم کے خلاف برطانیہ کے جنگی جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 1917 کا المیہ اور 9 ملین ایرانیوں کی موت ، برطانوی عدالت کے حکم کے باوجود  ایرانی اموال پر قبضہ اور اب ایرانی تیل بردار کشتی کو پکڑنے سے ثابت ہوگیا ہے برطانیہ کی اعلانیہ ڈکیتی اور رہزنی کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل برطانی بحریہ نے جبل الطارق کے سمندری حدود میں ایران ک تیل بردار کشتی کو پکڑ لیا ، ذرائع کے مطابق برطانیہ نے امریکہ کے حکم  پر ایسا کیا ہے۔ ادھر ایران نے بھی جوابی اقدام کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام کے سنگین نتائج کی ذمہ داری برطانیہ پر عائد ہوگی۔

News Code 1891936

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha