لیبیا میں گزشتہ 3 ماہ میں ایک ہزار افراد ہلاک

اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں گزشتہ 3 ماہ میں ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں جاری جھڑپوں کے نتیجے میں گزشتہ 3 ماہ میں ایک ہزار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔  اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ برائے صحت نے کہا کہ فضائی حملوں اور زمینی جھڑپوں کے نتیجے میں ایک ہزار افراد ہلاک اور 5 ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ دو روز قبل لیبیا کے دارالحکومت طرابلس کے علاقے میں یورپ جانے والے تارکین وطن کے حراستی کیمپ پرمتحدہ عرب امارات کے جنگي طیاروں کے  فضائی حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 53 ہوگئی۔ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات خلیفہ حفتر کی حمایت کررہے ہیں جبکہ قطر اور ترکی طرابلس میں قومی وفاقی حکومت کی حمایت کررہے ہیں۔

News Code 1891927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 15 =