20 جون، 2019، 2:24 PM

پاکستانی وزیر اعظم کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

پاکستانی وزیر اعظم کو کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری

پاکستان الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو کوڈ آف کنڈکٹ کے پیرا 17 کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو کوڈ آف کنڈکٹ کے پیرا 17 کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق گھوٹکی میں ضمنی انتخاب کے شیڈول کے اعلان کے بعد وزیر اعظم کا دورہ قوانین کی خلاف ورزی ہے اور وہ کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں ۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم 7 روز کے اندر اس سے متعلق اپنا جواب داخل کریں۔ ریجنل الیکشن کمشنر نے بتایا کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس پیپلزپارٹی کے رہنما عبدالباری پتافی کی شکایت پر جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حلقہ این اے 205 گھوٹکی میں 18 جولائی کو الیکشن ہوگا تاہم گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے مرحوم سردار علی محمد خان مہر کے گھر تعزیت کے لیے حاضر ہوئے ، جس کوالیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیا جارہا ہے جس پر انہیں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

News Code 1891518

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha