19 جون، 2019، 4:09 PM

امریکی صدر کی غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی دھمکی

امریکی صدر کی غیر قانونی تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کی دھمکی

امریکی صدر ٹرمپ نے آئندہ صدارتی انتخاب کے باضابطہ اعلان سے قبل امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم لاکھوں افراد کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے " ایسوسی ایٹڈ پریس" کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے  آئندہ صدارتی انتخاب کے باضابطہ اعلان سے قبل امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم لاکھوں افراد کو ملک بدر کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ٹرمپ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں اعلان کیا کہ ’امریکی امیگریشن اور کسٹم انفورسمینٹ آئندہ ہفتے سے ان لاکھوں افراد کو بے دخل کرنے کا آغاز کرے گا جنہوں نے امریکہ آنے کے لیے غیر قانونی راستے اختیار کیے۔ سلسلہ وار ٹوئٹس کرتے ہوئے امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ " وہ جتنی تیزی سے آئے ہیں اتنی تیزی سے انہیں نکال دیا جائے گا"۔اس ضمن میں امریکی حکومت کے ایک عہدیدار نے شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر امریکی صدر کی ٹوئٹس کی وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ ان اقدامات کی زد میں 10 لاکھ سے زائد افراد آئیں گے۔

News Code 1891497

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha